خواب میں پیاز دیکھنے کی تعبیر

Khwab me piaz onion dekhne ki tabeer

خواب میں پیاز دیکھنے کی تعبیر پیاز کھانے والوں کے لیے شر کی دلیل ہے۔

(۱) کوئی مریض خود کو پیاز کھاتا دیکھے تو یہ اس کی موت کی علامت ہے۔

(۲) سبز پیاز کھانا محنت کے ساتھ منافع کے حصول کی علامت ہے۔

(۳) کثیر پیاز حزن وفراق کے ساتھ صحتِ جسم کی نشانی ہے۔

(۴) کسی نے خواب میں خود کو بو والی سبزی کھاتے دیکھا تو یہ دلیل ہے کہ اس کی خفیہ بات ظاہر ہو گی اور اس کے بعض گھر والوں کی طرف اس کے ساتھ بغض لاحق ہوگا۔ اور اگر ایسے چھلکے والی سبزی جو اتار پھینک دیا جاتا ہے کھا لے تو نقصان پہنچنے کی نشانی ہے اس لیے اس سے زائد چیز کو پھنک دیا جاتا ہے۔

(۵) کوئی مریض خواب میں تھوڑا پیاز کھائے تو علامت ہے کہ وہ مرے گا اور اگر زیادہ کھائے تو علامت ہے کہ مرض سے صحت پائے گا۔

(۶) اگر خواب میں پیاز دیکھے اور نہ کھائے تو یہ خیر کی علامت ہے اور اگر کھائے تو شر کی نشانی ہے۔

(۷) اگر دیکھے کہ وہ پیاز کا چھلکا اتار رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی شخص سے تملق سے پیش آئے گا۔

(۸) پیاز مال کی علامت ہے۔ (۹) مسافر کے لیے صحت اور سفر سے صحیح سلامت واپسی کی علامت ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top