خواب میں نیکی دیکھنے کی تعبیر

khwab me naiki virtue dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں خود کو نیکی کرتے ہوئے دیکھنا گنا ہوں سے توبہ یا صلہ رحمی کرنے یا مساکین پر صدقہ کرنے کی دلیل ہے۔

(۲) خواب میں خود کو دعا کرتے ہوئے دیکھنا جہنم سے نجات کی دلیل ہے۔

(۳) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کے شہر کے لوگ مساکین کو کھانا کھلا رہے ہیں اور نیک اعمال کر رہے ہیں یا حج کر رہے ہیں یا دیکھا کہ وہ یادِ الہی میں مصروف ہیں یا نماز ادا کر رہے ہیں تو تعبیر ہے کہ اگر وہ کسی غم میں مبتلا ہیں تو رجوع الی اللہ کی بنا پر اللہ تعالی ان کے غموں کو رفع فرمائیں گے۔

(۴) خواب میں کثرت سے اللہ تعالی کے حمد وثنا کرنا میراث ملنے کی دلیل ہے۔

(۵) خواب میں نیک عمل مثلاً راستہ سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا یا امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنا تجارت میں منافع ملنے اور قرضوں کی ادائیگی اور خوف سے امن کی دلیل ہے۔

(۶) خواب میں کسی نیکی پر انعام ملنا ظالموں کی معزولی اور عادلوں کے اقتدار پر دلالت کرتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top