khwab me naaf belly button dekhna
(۱) خواب میں ناف دیکھنا، دیکھنے والے کی والدہ یا والد یا اس کی کمائی یا اس کے کام پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ یہ بیوی پر یا باندی پر یا سر بمہر تھیلے پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) اگر اس نے خواب میں دیکھا کہ اس کی ناف کو کوئی برائی پہنچی تو یہ برائی ان پر آئے گی جن کو ہم نے بیان کیا والدہ، والد یا مال میں سے۔
(۳) اگر دیکھنے والا بیمار ہو اور اس نے دیکھا کہ اس کی ناف کھل گئی تو یہ اس کی موت کی علامت ہے۔
(۴) اگر اس نے اپنے ہاتھ سے کھولا تو کسی دفینہ یا خزانہ یا کسی تھیلی وغیرہ کو کھولنے پر دلالت کرتا ہے تا کہ وہ اس سے خرچ کر سکے اور بعض دفعہ ناف کو دیکھنا خوشی اور راز پر دلالت کرتا ہے۔
(۵) جس نے دیکھا کہ اس کی دو نافیں ہیں تو اسے دو خوبصورت باندیاں ملیں گی اور ناف مرد کی بیوی پر، باندیوں میں اس کی محبوبہ پر یا اس کی ہمت پر بھی دلالت کرتی ہے۔
(۶) جس نے اپنی ناف میں کوئی قباحت یا خوبصورتی یا کوئی برائی دیکھی تو اس سے مراد ان کی اچھائی یا خوبصورتی یا برائی ہو گی۔
(۷) جس کے دو بیٹے ہوں اور اس نے دیکھا کہ اس کی ناف میں کوئی بیماری ہے تو یہ ان پر دلالت کرتا ہے۔
(۸) اگر اس کے دو بیٹے نہ ہوں تو یہ اس وطن پر دلالت کرتا ہے جس میں اس کے بیٹے ہیں۔
(۹) جس نے ناف میں درد دیکھی تو وہ والدین یا اپنے گھر یا اپنے آبائی شہر کو چھوڑے گا اور اگر کوئی مسافر ہو تو وہ اپنے وطن واپس لوٹ آئے گا۔