خواب میں مرغابی دیکھنے کی تعبیر

Khwab me murghabi gull dekhne ki tabeer

خواب میں مرغابی دیکھنے کی تعبیر بیوی یا باندی سے کی جاتی ہے۔

(۱) کسی نے خواب میں اپنے آپ کو مرغابی کا گوشت کھاتے دیکھا تو دلیل ہے کہ اس کو باندیوں سے مال ملے گا یا مالدار بیوی نصیب ہو گی اس لیے کہ مرغابی کا ٹھکانا پانی ہے۔

(۲) بعض علماء معبرین کا کہنا ہے کہ مرغابی مرد صالح وپر ہیز گار پر دلالت کرتی ہے۔

(۳) کسی نے دیکھا کہ گویا مرغابی اس سے ہم کلام ہے تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب عورت کی طرف سے عزت وشرف وبلند رتبہ پائے گا۔

(۴) بسا اوقات مرغابی کی بادشاہ کے غلمان سے تعبیر کی جاتی ہے۔ کبھی مرغابی خوش عیشی پر دلالت کرتی ہے اور  پانی میں زندگی گزارنے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے جیسا ملاح، پانی پلانے والے اور مچھلی کے شکاری وغیرہ۔

(۵) کسی نے خواب میں مرغابی کی آواز کسی گھر، محلہ یا شہر میں سنی تو یہ ان مقامات پر مصیبت یا ہلاکت کی خبر کی کا اشارہ ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top