خواب میں مونچھیں دیکھنے کی تعبیر

khwab me moonch mustache dekhna

خواب میں مونچھیں دیکھنا مال کی علامت ہے۔

(۱) جس شخص نے دیکھا کہ وہ اپنی مونچھیں کتر رہا ہے تو یہ سنت کا پابند ہونے کی دلیل ہے۔

(۲) اگر دیکھا کہ اس کی مونچھیں بہت زیادہ لمبی اور گھنی ہو گئی ہیں تو یہ ناپسندیدہ امر پیش ہونے کی دلیل ہے۔

(۳) جس شخص نے دیکھا کہ اس کی مونچھیں ناقص ہیں یا اس انداز سے کٹی ہوئی ہیں کہ بری معلوم ہوتی ہیں تو یہ دلیل ہے کہ اسی قدر وہ اپنا مال ضائع کرے گا۔

(۴) جس نے دیکھا کہ اس کی مونچھیں لمبی لمبی ہیں اور خلافِ عادت ہیں اور کھانے میں رکاوٹ ہیں تو یہ عیب اور بدعت کی علامت ہے۔

(۵) مونچھوں کا غیر معمولی بڑھنا غم پر دلالت کرتا ہے، بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ وہ حرام مشروبات استعمال کرے گا۔

(۶) مونچھوں کا کاٹنا اور سنوارنا اتباعِ سنت کی دلیل ہے۔

(۷) داڑھی اور مونچھوں کا مونڈنا راحت حاصل ہونے، غم دور ہونے اور اچھے نصیب کی دلیل ہے اور جو شخص اس کو ناپسند سمجھتا ہو تو اس کا منصب جا تا رہے گا، بری شہرت عام ہو گی،  فقر میں مبتلا ہو گا، خسارہ اُٹھائے گا، مونچھ کے بالوں کا کم ہونا اچھا اور اس کا بڑھنا مکروہ ہے اور بعض مرتبہ نشہ آور چیز پینے یا زکوۃ کی ادائیگی نہ کرنے یا امانت کو روکے رکھنے کی دلیل ہوتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top