Khwab me mazool dismiss hona
(۱) خواب میں منصب سے معزولی بیوی کی طلاق یا ایک پیشہ سے دوسرے پیشہ کی طرف منتقل ہونا ہے، خواب میں عورت سے عزل کرنا مال کے خرچ اور اولاد سے محرومی کی دلیل ہے۔
(۲) بعض حضرات فرماتے ہیں کہ معزول ہونا عہدہ پر فائز ہونا ہے جیسے کہ عہدہ پر فائز ہونا معزول ہونا ہے اور معزولی ولایت کا حصول ہے اور اگر کوئی شخص ایسی ولایت سے معزول ہو جس کی اسے امید ہو تو وہ ولایت اسے حاصل ہوگی۔
(۳) اگر معزول آدمی خواب میں دیکھے کہ بادشاہ اس کی طرف قاصد بھیج کر اسے معزول کرتا ہے تو اسے ولایت سپرد کی جائے گی، اگر کوئی شخص دیکھے کہ اسے معزول کر کے اس کی جگہ کسی بوڑھے کو ولایت سونپ دی گئی تو اس کا کام قوی ہو گا اور اس کی جگہ کسی جوان کو حکمرانی سونپی گئی تو اسے بعض دشمنوں کی جانب سے ناپسندیدہ امور پیش آئیں گے۔