خواب میں مگرمچھ دیکھنے کی تعبیر

Khwab me magarmach crocodile dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں مگرمچھ دیکھنا پولیس پر دال ہے اس لئے کہ وہ دریا کی مخلوقات میں سب سے زیادہ شریر ہے اس سے نہ دشمن مامون ہے اور نہ دوست اور وہ خائن اور اسی طرح ظالم تاجر پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۲) کسی نے خواب دیکھا مگر مچھ اس کو کھینچ کر پانی کی طرف لے گیا اور قتل کر دیا تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب پولیس کے ہاتھ چڑھے گا اور وہ اس کا مال چھین کر قتل کر دے گی۔

(۳) اگر وہ اس سے بچ گیا تو پولیس کے ہاتھ سے بھی بچ جائے گا۔

(۴) مگر مچھ کو خواب میں دیکھنا، فسق، تحرم، حرام کمائی، خوف وہراس، ہوا کی بندش کی وجہ سے یا ڈاکوؤں کی وجہ سے تکلیف میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۵) کبھی اس کی رؤیت غرق ہونے کی وجہ سے عمر کے خاتمہ پر دلالت کرتی ہے۔

(۶) مگر مچھ کو دیکھنے میں کوئی خیر نہیں نہ سمندر میں اور نہ خشکی میں۔

(۷) کبھی اس کو سمندر میں دیکھنا ذلیل دشمن پر دلالت کرتا ہے۔

(۸) اگر خواب دیکھا کہ وہ مگر مچھ کو دریا کی طرف کھینچ رہا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی شخص یا بادشاہ اس کی ناپسندیدگی کے باوجود اس کے گھر سے کوئی چیز اٹھا لے جائے گا اور اگر وہ مگر مچھ کو خشکی کی طرف کھینچ رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر کامیابی حاصل ہوگی یا تعبیر ہے کہ قرض خواہ سے نجات پائے گا اور اس سے اس کو مال  ملے گا۔

(۹) خواب میں کسی مگرمچھ کے گوشت کا کچھ حصہ یا اس کی کھال یا چربی یا اور حصہ بدن سے مل جائے تو اشارہ ہے کہ صاحبِ خواب کو اس کے بقد ر دشمن کے مال میں سے حصہ ملے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top