خواب میں کسی شخص کو کوئی چیز مارنا

Khwab me maarna beat karna

(۱) خواب میں کوڑے مارنا بد کلامی کرنے کی دلیل ہے۔

(۲) اگر اس مارنے سے زمین پر خون بہہ گیا تو یہ مالی خسارے کی علامت ہے۔

(۳) زور سے مارنا کسی مردہ معاملے کے دوبارہ زندہ ہونے کی دلیل ہے اور مشکل کے حل ہونے کی علامت ہے۔

(۴) تلوار سے مارنا دشمنوں پر فتح پانے اور ان کے دلائل کو باطل کرنے کی دلیل ہے۔

(۵) اگر اس کی تلوار ٹوٹ جائے تو اس کی دلیل قائم ہو گی اور اگر تلوار نہ ٹوٹے تو اس کے دشمن کی حجت غالب ہو گی۔

(۶) بغل یا پہلو میں مارنا اس کی طرف سے رشتے داروں کو تکلیف پہنچنے کی دلیل ہے اور کبھی اس کی تعبیر ایسے کام کرنے سے کی جاتی ہے جو پہلو پر مارے جانے کا سبب وموجب ہو حتی کہ خود اپنے آپ کو مارنے والے کے مانند ہو اور کبھی یہ خواب نمونیہ کے مرض میں مبتلا ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے اور مارا جانے والا مار نے والے کے ہاتھ سے کوئی خیر اور بھلائی پائے گا۔

(۷) لیکن اگر مارنے والا مضروب کو لکڑی سے مارے تو دلیل ہے کہ مارنے والا مارے جانے والے سے وعدہ کر کے اس کو پورا نہیں کرے گا اور اس سے جھوٹ بولے گا۔

(۸) اگر بادشاہ خواب میں لکڑی سے مارے تو اس کو اپنے اطراف سے ڈرنا چاہئے۔

(۹) کسی نے خواب دیکھا کہ بادشاہ اس کو مار رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اس کو کپڑا پہنائے گا۔

(۱۰) اگر بادشاہ اس کی پیٹھ پر مارے تو تعبیر ہے کہ بادشاہ اس کے قرض کو ادا کرے گا۔

(۱۱) اگر اس کی سرین پر مارے تو علامت ہے اس کی شادی کرائے گا اور ضرب کی تعبیر وعظ بھی ہے۔

(۱۲) کسی نے دیکھا کہ وہ کسی آدمی کے سر پر ہتھوڑے مار رہا ہے اور زخم ٹھیک ہوا مگر اثر باقی رہا تو تعبیر ہے کہ وہ شخص کے رئیس کے ختم ہونے کا خواہشمند ہے۔

(۱۳) اگر اس کی آنکھ میں مارے تو دلیل ہے کہ وہ اس کے دین کو خراب کرنا چاہتا ہے۔

(۱۴) خواب میں کسی کے ابرو کو اکھاڑنا اس کو بدعت میں مبتلا کرنے کی دلیل ہے۔

(۱۵) خواب میں کسی کی کھوپڑی پر مارے تو دلیل ہے کہ وہ علمِ تعبیر کا ماہر ہو گا اور مارنے والا اپنی آرزو پورا کرے گا۔

(۱۶) کان کے لوکو مار کر اس کو چیر ڈالا اور اس سے خون نکل آیا تو تعبیر ہے کہ مارنے والا مارے جانے والے کی بیٹی کی بکارت زائل کرے گا اور کبھی ضرب کی تعبیر دعا بھی ہوتی ہے۔

(۱۷) چنانچہ کسی نے خواب دیکھا کہ وہ گدھے پر سوار ہے اور اس کو مار رہا ہے تو دلیل ہے وہ ایسا شخص ہے کہ اللہ سے دعا کئے بغیر کھانا تناول نہیں کرتا۔

(۱۸) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کسی شخص کو مار رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اس کے لئے بددعا کرے گا۔

(۱۹) اپنے ماتحت کی عورت کو مارنا اس عورت کے ساتھ زنا کرنے کی دلیل ہے اور اگر مارا جانے والا ماتحت مرد ہے تو تعبیر ہے کہ اس مارے جانے والوں کو مارنے والے کی طرف سے کوئی فائد پہنچے گا۔

(۲۰) اپنے غیر ماتحت والوں کو مارنے کی تعبیر بہتر نہیں ہے بلکہ اس کے نقصان میں پڑنے کی طرف اشارہ ہے۔

(۲۱) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ مارا جا رہا ہے تو تعبیر کے لحاظ سے اس میں خیر کی دلیل ہے کہ مارنے والا فرشتہ یا کوئی مردہ یا اس کا کوئی ماتحت نہ ہو بلکہ ان کے علاوہ ہو،  لاٹھی یا ہا تھ سے مارے جانے کی تعبیر اچھی ہے۔

(۲۲) بار یک چمڑے اور بانس سے مارا جانا اچھی علامت نہیں۔

(۲۳) خواب میں دوسرے کو مارنا خود مر جانے سے از روئے تعبیر بہتر ہے اور بعض علماء کے قول کے مطابق کسی کو کوڑا مارنا یا کسی اور چیز سے مارنا دلیل ہے کہ ضارب مضروب کو ادب کی تعلیم دے گا، کبھی خواب میں مارنا سفر کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۲۴) چنانچہ کسی نے خواب دیکھا کہ وہ زمین پر مار رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ سفر کرے گا۔

(۲۵) اگر خواب دیکھا کہ اس کو سو کوڑے لگائے گئے تو اشارہ ہے کہ اس نے زنا کیا ہے۔

(۲۶) کسی صاحبِ زوجہ شخص نے خواب دیکھا کہ اس کو رجم کرنے کے لئے گڑھا کھودا گیا تو دلیل ہے اس نے زنا کیا ہو گا یا ارادہ زنا کیا ہو گا۔

(۲۷) خواب میں چالیس کوڑے کھانا شراب پینے کی علامت ہے۔

(۲۸) کبھی کوڑے کھانا کسی پاکدامن پر تہمت لگانے کی طرف اشارہ ہے۔

(۲۹) خواب دیکھا کہ کسی مردے نے غضبناک ہو کر اس کی پٹائی کی تو تعبیر ہے کہ صاحبِ خواب نے کسی گناہ کا ارتکاب کیا ہے یا اس کا ارادہ کیا ہے اس لئے کہ میت دارِ حق میں ہے وہ اس چیز سے راضی ہو گا جس سے اللہ تعالی راضی ہو۔

(۳۰) کسی زندہ شخص کا خواب میں کسی مردے کو مارنا اور مردے کا اس پر راضی ہونا مارنے والے کی دینی قوت کی علامت ہے۔

(۳۱) بعض اہلِ تعبیر نے کہا ہے کہ خواب میں مردے سے مار کھانا سفر سے خیر پانے یا اس کے کسی غیر موجود چیز کو دوبارہ حاصل کرنے کی دلیل ہے۔

(۳۲) بعض کہتے ہیں کہ مردہ اگر کسی کو مارے تو اس کا قرض ادا ہو جائے گا۔

(۳۳) بعض دفعہ سردی کے زمانے میں مارنا اس کو کپڑا پہنانے کی علامت ہے ورنہ غلط بات کہنے کی دلیل ہے۔

(۳۴) ان جانوروں کو مارنا جن کو عموماً مارا جاتا ہے علامتِ تادیب اور ان کے غیر کو مارنا جہالت وظلم میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے۔

(۳۵) خواب میں خوشبو دار لکڑی سے مارنے کی تعبیر صاحبِ علم یا کلام کی تعبیر کرنے والے پر ہوتی ہے اور کبھی اس کی دلالت خواب کی تعبیر بتلانے والے یا ذخائر سے باخبر شخص پر ہوتی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top