خواب میں کسی کو رخصت کرنے کی تعبیر

Khwab me ksi ko alwida farewell krne ki tabeer

(۱) خواب میں رخصت کرنے یہ تعبیریں ہو سکتی ہیں: منصب ختم ہونا، بیوی کو طلاق دینا، مریض کا مرجانا، اپنے وطن سے نکلنا یا ایک پیشے سے دوسرے پیشے کی طرف منتقل ہونا، چاہے رخصت کرنے والا خود ہو یا کوئی دوسرا۔

(۲) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ اپنی بیوی کو الوداع کہہ رہا ہے تو تعبیر ہے کہ اس کو طلاق دے گا۔

(۳) بعض علماء کا کہنا ہے کہ الوداع کہنے کی تعبیر یہ ہے کہ جس کو الوداع کہا جا رہا ہے اس سے جدائی ہوگی ( موت یا اور کسی وجہ سے ) ۔

(۴) کبھی الوداع کہنا دو پارٹنرز کے پارٹنرشپ سے پھر جانے، حکمران کے معزول ہونے اور تاجر کے نقصان میں واقع ہونے پر دلالت کرتی ہے۔

(۵) بعض علماء کا کہنا ہے کہ الوداع کہنے کی تعبیر اچھی ہے چنانچہ اس کی تعبیر مطلقہ بیوی سے رجوع، شریک کار کے ساتھ مصالحت، تاجر کے لیے منافع، حاکم کے لیے اس کی ولایت واپس ملنے اور مریض کے لئے صحت یاب ہونے سے کی جاتی ہے۔ دلیل اس کی یہ دیتے ہیں اس کے لیے لفظ وداع استعمال ہوتا ہے اس کا ایک معنی راحت بھی ہے دوسری دلیل یہ ہے کہ وداع کا اُلٹ ”عاد“ ہے جس کا معانی لوٹنا ہے۔

(۶) بعض علماء نے کہا ہے کہ خواب میں الوداعی کرنا توبہ کرنے اور سننے والے دونوں کے لیے برا ہے اس لیے کہ الوداع کے الفاظ ایک دوسرے سے جدائی کے وقت استعمال کئے جاتے ہیں۔

(۷) اسی طرح یہ خواب جس سے شادی کی امید ہو اس کے بطلان پر دلالت کرتا ہے اس طرح یہ شرکاء کی جدائی اور مریضوں کی موت پر بھی دلالت کرتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top