khwab me khodna khudai krne ki ki tabeer
(۱) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ زمین کھود رہا ہے اور اس سے خشک مٹی نکل رہی ہے تو دلیل ہے کھودنے اور مٹی کی مقدار کے مطابق مال ملے گا اور کھودتے وقت ترمٹی نکلنا دلیل ہے کہ صاحبِ خواب کسی کا مال سازش کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کرے گا مگر اس میں اس کو کامیابی نہیں ہوگی اور مٹی کی تری کی بقدر مشقت میں مبتلا ہو گا۔
(۲) کھودنے کی تعبیر سازش کرنے اور فراڈ کرنے سے کی جاتی ہے، کبھی اس کی دلالت کھودنے والے کے قتل پر بھی ہوتی ہے۔
(۳) کوئی مریض یا ایسا شخص جس کے ہاں کوئی مریض ہو خواب میں زمین کھودے اور اس سے مٹی نکالے تو یہ صاحبِ خواب یا اس مریض کے مرنے کی دلیل ہے۔
(۴) کھودنا اس کی قبر کی طرف اشارہ ہے۔
(۵) اگر مسافر یہ خواب دیکھے تو یہ کھودنا اس کے سفر اور اس کے سفر اور اس سے نکالی گئی مٹی اس کمائی کی علامت ہے۔
(۶) کسی نے خواب دیکھے کہ وہ گڑھا یا کنواں یا نالی کھود رہا ہے اور اس کھودنے سے اپنے لیے پانی نکالنا مقصود ہے تو یہ اس کی خاص خاص معیشت پر دلالت کرتا ہے۔
(۷) کھودنے کے بعد پانی جاری ہونا معیشت میں پیچیدگی کی دلیل ہے۔
(۸) خواب میں کسی کے لیے گڑھا کھودنا اس کے ساتھ سازش کرنے کی دلیل ہے۔
(۹) گڑھا کھودنے کے بعد خود اس میں داخل ہونا خود سازش کا شکار ہونے کی دلیل ہے اور جس کے لیے سازش کی ہے اس کے بچنے کی علامت ہے۔
(۱۰) خواب میں اپنے آپ کو کسی گڑھے میں دیکھنا اپنی بیوی کو طلاق دینے کا اشارہ ہے۔
(۱۱) خواب میں اپنے آپ کو گڑھے کے دہانے پر دیکھا اور اس میں اتر انہیں تو دلیل ہے کہ اپنے مخالف کے ساتھ صلح کرے گا۔
(۱۲) بیمار یا قیدی کا خواب میں گڑھے سے باہر آنا تندرستی اور قید سے چھٹکارے کی دلیل ہے۔
(۱۳) کسی نے خواب دیکھا کہ کہ وہ کسی گڑھے میں غائب ہو گیا اور باہر نکلنے کی کوئی جگہ نہیں مل رہی تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب گڑھے کی گہرائی ووسعت کی بقدر کسی سازش میں پھنسے گا ۔
(۱۴) خواب میں گڑھے میں گر کر اس سے نکلنے کے لیے کسی سے فریاد کرنا اور کسی کا اس کی مدد کے لیے نہ آنا دلیل ہے کہ وہی گڑھا اس کی قبر ہے، گڑھوں کی دلالت سفر قریب پر ہوتی ہے اور اس کی دلالت سازش کی جگہوں پر بھی ہوتی ہے۔
حروف میں متحد ہونے کی وجہ سے حفرة (گڑھے) کی دلالت حرفت (پیشہ) پر بھی ہوتی ہے اور کبھی گڑھے کی دلالت بے پردہ چلنے پھرنے والی فقیر قسم کی عورت پر بھی ہوتی ہے اور کبھی اس کی دلالت خوف سے مامون ہونے اور مصائب سے چھٹکارا پانے پر ہوتی ہے، خصوصاً اس شخص کے لیے جو خواب میں اس کے اندر دشمن سے چھپنے کی غرض سے داخل ہو جائے۔
(۱۵) خواب میں گڑھے کے اندر بہترین قسم کی کھانے کی چیزیں یا شیریں پانی یا پردہ پوشی کا سامان پانا ایسے رزق کے حصول کی دلیل ہے جو اس کے وہم وگمان میں بھی نہ ہو، نیز یہ خواب اپنے ساتھ مکر کرنے والے کے ساتھ صلح کرنے کی دلیل ہے۔