Khwab me Khargosh rabbit dekhne ki tabeer
(1) خواب میں خرگوش (rabbit) دیکھنے کی تعبیر عورت سے کی جاتی ہے۔ جس نے خواب میں خرگوش پکڑا تو یہ اس کی شادی کی دلیل ہے ۔
(۲) خواب میں خرگوش ذبح کرنا بیوی کے باقی نہ رہنے کی دلیل ہے۔
(۳) بعض اہل تعبیر کی رائے یہ ہے کہ خرگوش بزدل مرد پر دلالت کرتا ہے ۔
(۴) اور بعض کہتے ہیں کہ خرگوش کی تعبیر بری عورت ہے یعنی کہ خواب میں جیسا خرگوش دیکھے اس سے اس جیسی عورت مراد ہو گی ۔
(۵) کسی نے دیکھا کہ خرگوش کا گوشت یا اس کی کھال میں سے کچھ لیا تو کسی عورت سے کچھ ملنے کی نشانی ہے۔
(۶) کسی نے دیکھا کہ گویا اس کو خرگوش مل گیا تو تعبیر یہ ہے کہ اس کو عورت مل جائے گی۔
(۷) کسی نے خرگوش کا بچہ حاصل کیا تو اس کو مصیبت، غم اور تکلیف پہنچے گی ۔