خواب میں جن  دیکھنے کی تعبیر

Khwab me jin dekhne ki tabeer

عام جن کی تعبیر امورِ دنیا کے لحاظ سے سازشی لوگوں سے کی جاتی ہے مگر نیک اور صاحبِ علم، بولنے والے، پہچانے جانے والے کی تعبیر مذکورہ تعبیر سے مختلف ہے۔

(۱) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ جن بن گیا تو تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنی سازش میں مضبوط ہوگا۔

(۲) خواب میں جن کو اپنے گھر کے قریب کھڑا دیکھنا نقصان کی علامت ہے یا تعبیر یہ ہے کہ صاحبِ خواب پر نذر ادا کرنا واجب ہے یا دلیلِ رسوائی ہے۔

(۳) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کے گھر میں جن داخل ہو کر کچھ عمل کر رہے ہیں تو تعبیر ہے کہ اس کے گھر میں دشمن اور چور داخل ہوں گے جو اس کو تکلیف پہنچائیں گے۔

(۴) کسی نے دیکھا کہ جن قرآن پڑھا رہا ہے یا کوئی شخص جن سے پڑھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ ریاست وولایت کی دولت سے سرفراز ہوگا۔

(۵) خواب میں جنوں کی مصاحبت اہلِ سفر اور اہلِ اسرار کی قربت کی دلیل ہے۔

(۶) بسا اوقات رؤیتِ جن بڑی اور بحری سفر کی دلیل اور اس کی تعبیر یہ چیزیں بھی ہیں اچکن، چوری کرنا، زنا میں ملوث ہونا اور شراب پینا کبھی اس کی دلالت بدعت کے مقامات گرجا گھر اور گانے بجانے کے مقامات پر بھی ہوتی ہے۔

(۷) کبھی جن دیکھنا شعبدہ بازوں اور اصحابِ تصرف پر دلالت کرتا ہے اور کبھی اس کی تعبیر مسلمانوں میں تفریق اور ان کو حکم دینے سے کی جاتی ہے۔

(۸) خواب میں جنوں کو نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا صاحبِ خواب کے اسلام کی دلیل ہے اور برائی کی دعوت دینا اس کا عکس ہے۔

(۹) خواب میں کسی جنی کے ساتھ نکاح کرنا کسی فاسقہ کے ساتھ مبتلا ہونے پر دلالت کرتا ہے اور یہ خواب مستعمل سواری خریدنے کی بھی علامت ہوتا ہے۔ حکومت کے اہل شخص کا یہ خواب دیکھنا حکومت ملنے یا بلند مقام پر فائز ہونے کی نشانی ہے۔

(۱۰) کسی نے دیکھا کہ اس کے ہاں جن بچہ پیدا ہوا ہے تو تعبیر ہے کہ گھٹیا کمائی میں مصروف ہوگا یا دلیل ہے کہ مالِ مدفون ہاتھ آئے گا۔

(۱۱) کسی بادشاہ نے خواب دیکھا کہ اس نے جن کو پکڑ کر بیڑیوں سے باندھ ڈالا تو دلیل ہے اس کا کسی شہر پر قبضہ ہوگا اور اس شہر کے کافر باشندوں کو پکڑ کر پابند سلاسل کرے گا۔

(۱۲) اگر صالح ونیک شخص مذکورہ خواب دیکھے تو تعبیر ہے کہ وہ روزہ اور خواہشات کو قطع کرنے کے ذریعے نفس کو برائیوں سے محفوظ کرے گا۔

(۱۳) خواب میں جن کو پچھاڑ دینا ان کے شرور سے اور جن کی ہی وہ نشاندہی کرتے ہیں ان کی ایذاؤں سے مامون ہونے کی دلیل ہے اور اگر جنات نے ان کو پچھاڑ دیا ہے تو جنات کی طرف سے ضرر پہنچنے کی علامت ہے اور سود کھانے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔

(۱۴) جنات کے بادشاہوں کی دلالت زعماءِ متقدمین، ائمہ، مشائخ علماء، بچوں کے اتالیق، ضامن قسم کے لوگوں پر ہوتی ہے۔ خواب میں جنات کے بادشاہ کے ساتھ دوستی ان لوگوں کی پہچان کی علامت ہے جن کی طرف جنات رہنمائی کرتے ہیں۔ کبھی اس کی تعبیر کا ہن بننے یا کسی کی ضمانت اٹھانے یا چوروں کا پیچھا کرنے والے پر ہوتی ہے کبھی یہ خواب گنا ہوں سے تو بہ کرنے اور راہِ راست پر آنے کی دلیل ہوتا ہے کبھی اس کی دلالت اہلِ علم واہلِ قرآن ہونے پر بھی ہوتی ہے اور کبھی یہی خواب بچوں کو ادب سکھلانے والا ہونے کی علامت ہوتا ہے۔

(۱۵) زمین آباد کرنے والے جنات کی تعبیر ڈاکوؤں سے کی جاتی ہے۔

(۱۶) کھاد یا کوڑا کرکٹ کے مقام پر پائے جانے والے جنوں کی تعبیر دربان سے کی جاتی ہے اور دریاؤں اور حماموں کو آباد کرنے والے جنات کی دلالت زنا کرنے والی عورتوں اور عورتوں کو چھیڑنے والے مردوں اور مردوں کو چھیڑ نے والی عورتوں پر ہوتی ہے۔ اور گھر آباد کرنے والے جنوں کی تعبیر شرارت پسند پڑوس سے کی جاتی ہے۔

(۱۷) بسا اوقات جنات کی رؤیت آگ پر دلالت کرتی ہے اور ان چیزوں پر بھی دلالت ہوتی ہے جو آگ کے ذریعے عمل میں لائی جاتی ہیں، کبھی جنات دیکھنا سانپوں، بچھوؤں اور دوسرے موذی کیڑے مکوڑوں پر دلالت کرتا ہے۔

خواب میں جن لاحق ہونے کی تعبیر

Khwab me jinn lahiq hona

(۱) انسان کے ساتھ خواب میں پری لگنا اس کے سود خور ہونے اور سحر کا عمل کرنے اور مال کے ختم ہونے اور غم وحزن میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top