خواب میں جنابت یعنی غسل فرض ہونے کی تعبیر

Khwab me janabat dekhne ki tabeer

اس کی دلالت مندرجہ ذیل پر ہوتی ہے:

(۱) ایک دوسرے سے دوری۔

(۲) ایسا کام جو بغیر وضو کے سر انجام دیا جائے، چنانچہ خواب میں جنبی ہونا بیداری میں کسی ضرورت کو بغیر وضو کے سرانجام دینے پر دلالت کرتا ہے، خواب دیکھا جنبی حالت میں نماز پڑھ رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی نیک کام کے لیے سفر کرے گا اور بعض کے نزدیک یہ خواب اس کے دینی فساد پر دلالت کرتا ہے اور بعض اہلِ تاویل کے مطابق خواب میں جنبی ہونا بیداری میں معاملات کے مشتبہ ہونے پر دلیل ہوتا ہے اور جنبی ہو کر غسل کرنے کے لیے پانی نہ ملنا دنیاوی یا اخروی مطلوب کے حصول میں مشکل پیش آنے پر دلالت کرتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top