خواب میں ایڑی دیکھنا

Khwab me eri heel dekhna

(۱) ایڑی خواب میں اولاد کے ساتھ تعبیر کی جاتی ہے، جس نے خواب دیکھا کہ اس کی ایڑی ہی نہیں تو وہ اولاد نہیں چھوڑے گا۔

(۲) اور جس نے دیکھا کہ اس کی ایڑی ٹوٹ گئی یا کٹ گئی تو اس کا بیٹا مرے گا، دا ئیں ایڑی بیٹوں اور بائیں بیٹیوں کی علامت ہے۔

(۳) ایڑی انسان کی دین ودنیا اور اس کی عاقبت پر دلالت کرتی ہے اور ایسے ہی انسان جو کچھ اپنے بعد اولاد یا مال میں سے چھوڑے گا اس کی بھی علامت ہوتی ہے۔

(۴) خوبصورت ایڑی اعمالِ صالحہ پر دال ہے۔

(۵) اور ایڑی کا سیاہ ہونا یا متغیر ہونا گمراہی اور فرمان برداری سے نافرمانی کی طرف لوٹنے کی دلیل ہے۔

(۶) اور بسا اوقات ایڑیاں اس شخص کے لئے سزا پر دلیل ہوتی ہیں جو وضو مکمل نہیں کرتا اور اپنے اعضاء کو پانی کے ساتھ اچھی طرح نہیں دھوتا،  جیسا کہ ارشادِ رسول  اللہﷺ ہے کہ خشک ایڑیوں کے لئے آگ میں ہلاکت ہے۔

(۷) جس نے اپنے پاؤں کی ایڑی کو شکستہ پایا گویا وہ ندامت اٹھانے والے کام کی کوشش کرے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top