خواب میں احرام باندھنے کی تعبیر

Khwab me Ehram Bandhne ki Tabeer

(1) حج یا عمرہ کے لیے احرام باندھنے کی تعبیر غیر شادی شدہ کے لیے شادی اور شادی شدہ کے لیے طلاق ہے۔

(۲) مریض کے لیے احرام کی تعبیر موت اور کپڑوں سے ننگا ہونے سے کی جاتی ہے۔ اور اگر صاحب خواب اہلِ شر میں سے ہو تو وہ حرام کھانے میں منفر د ہوگا، خصوصاً حج کے علاوہ دیگر مہینوں میں ۔

(۳) خواب میں احرام باندھ کر جانور کا شکار کرنا مالی نقصان کی علامت ہے مگر شکار  کے بقدر۔

(۴) خواب میں شتر مرغ شکار کرنا بیداری میں اونٹ تاوان دینے کی علامت ہے اور وحشی گدھا شکار کرنا گائے تاوان دینے کی دلیل ہے ۔

(۴) اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو اور بیوی کو احرام باندھتے ہوئے دیکھے تو یہ دلیل ہے کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے گا اور وہ اس پر حرام ہو جائے گی۔

Tags: Khwab me Ehram bandhne ki tabeer, khwab me biwi ko Ehram badhte hue dekhne ki tabeer, Mareez ke lie Ehram bandhne ki tabeer.

error: Content is protected !!
Scroll to Top