خواب میں حضرت عزرائیل علیہ السلام کو دیکھنا

Khwab me azrail AS ko dekhna

(۱) اچھی خبر کے خواہشمند کے لئے شہادت کی علامت ہے ۔

(۲) حضرت عزرائیل علیہ السلام کو غصے کی حالت میں دیکھنا بغیر تو بہ کے مرنے کی علامت ہے ۔

(۳) خواب میں حضرت عزرائیل علیہ السلام کو بچھاڑ دینا یا اس پر غلبہ پانا مرض سے نجات پانے کی دلیل ہے ۔

(۴) عزرائیل علیہ السلام کا غالب آنا صاحب خواب کے مرنے کی علامت ہے ۔

(۵) بعض علماء تعبیر کہتے ہیں خواب میں حضرت عزرائیل علیہ السلام کی رویت درازی عمر کی دلیل ہے اس لئے کہ تمام مخلوقات میں طویل عمر میں پانے والے صرف حضرت عزرائیل علیہ السلام ہیں۔

(۶) بعض کی رائے ہے کہ ان کی رویت اس کام میں داخل ہونے کی علامت ہے جسے کرنا ضروری ۔

(۷) بعض کا قول ہے ان کا دیدار خوف عظیم کی دلیل ہے ۔

(۸) خواب میں حضرت عزرائیل علیہ السلام کی صورت میں ہونا لوگوں پر غالب آنے، قدر و منزلت کے بڑھ جانے یا بادشاہ کی طرف سے سزا دینے والا مقرر ہونے یا اس کے ہاتھوں امور عظیمہ انجام دیئے جانے پر دلالت کرتا ہے ۔

(۹) خواب میں ملک الموت ( عزرائیل علیہ السلام ) کو بوسہ دینا میراث پانے کی علامت ہے ۔

(۱۰) کبھی حضرت عزرائیل علیہ السلام کو دیکھنا کسی مجمع کے متفرق ہونے، محفوظ چیز  کے معدوم ہونے، بیماروں کے مر جانے، مکانات کے منہدم ہونے اور جل جانے، ہلا دینے والی خبریں، یا اس قسم کے واقعات پیش آنے جو رونے چیخنے اور گریبان چاک کرنے کا  سبب ہو، آنے کی دلیل ہے ۔

(۱۱) کبھی عزرائیل علیہ السلام کو دیکھنا تاوان میں پڑنے معاش کے ٹھپ ہونے تحریک کے ختم ہونے کمائی سے رہ جانے پر دلالت کرتی ہے ۔

(۱۲) اسی طرح ان کی رویت قید خانہ میں جانے اور وعدہ خلافی کرنے، علم کو بھول جانے، نماز چھوڑ دینے، زکوۃ ادا کرنے سے رک جانے، اور حقوق واجبہ کی ادائیگی میں کوتاہی کرنے پر بھی دلالت کرتی ہے ۔

(۱۳) کبھی اس کو دیکھنا دلالت کرتا ہے گوشہ نشینی اختیار کرنے، قیمتوں کے بڑھ جانے، پھلوں اور فصلوں کے پورے ہونے پر ۔

(۱۴) کبھی رویت ملک پر الموت اپنی رعیت پر زبردستی کرنے والے بادشاہ یا ان کے دربان کی علامت ہوتی  ہے۔

(۱۵) شیشہ اور اور عام بر تن درست کرنے والا شخص کا حضرت عزرائیل علیہ السلام کو دیکھنا اس کے صنعت وکاروبار کے کمزور ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۶) بر خلاف حضرت اسرائیل علیہ السلام کو دیکھنے ۔ چنانچہ اسرائیل علیہ السلام کو دیکھنا خوشی اور اللہ کے حکم سے روحوں کا اپنے جسموں کی طرف رجوع کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۷) کبھی ان دونوں حضرات کو دیکھنا دشمنوں اور قیامت کے منکرین کو ذلیل کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۸) کبھی حضرت عزرائیل علیہ السلام کو دیکھنا اللہ تعالی کے ساتھ محبت کرنے والوں کے لئے ان کی امیدیں پوری ہونے، اور مقاصد میں کامیاب ہونے، وعدوں کو پورا کرنے، اور تنگ دستی سے خوشحالی کی طرف آنے، اور خوشخبری آنے پر دلالت کرتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top