خواب میں  آٹا پیسنے والے کو دیکھنے کی تعبیر

Khwab me atta peesne wale ki tabeer

(۱) اس کی تعبیر مصلح سے کی جاتی ہے۔

(۲) درست کرنے کی غرض سے کوٹنے والا ہر شخص کو دیکھنا راحت، خصومات اور غلط طریقے سے کمانے یا جس کی درستگی کی امید ہو اس کے خراب ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۳) آٹا پیسنے والے کی دلالت سونا، چاندی اہلِ شر، خصومات، کذب وافتراء پر خرچ کرنے والے پر ہوتی ہے۔

(۵) آٹا پیسنے والے اور سامان فروش خواب میں اپنا سامان فروخت کر کے اس کی قیمت سونے چاندی کی صورت میں لے لیں تو یہ دنیا کو دین پر ترجیح دینے کی علامت ہے۔

(۶) اور خواب میں سامان شریعت کے اصولوں کے مطابق فروخت کر کے اس پر قیمت وصول نہ کرنا دنیا پر دین کو ترجیح دینے اور اللہ تعالی کا شکر بجا لانے کی دلیل ہے۔

(۷) اور خواب میں سامان فروخت کر کے قیمت میں دراہم ودینار بغیر معائنہ کے لینا اور سامان کو مشتری کے حوالہ کرنا دنیا سے بے رغبتی کی دلیل ہے۔

(۸) خواب دیکھا کہ اس نے دراہم ودنانیر کے بدلے گندم اور جو خریدے اور ان رقوم کو نہیں دیکھا تو وہ مالداری، اطمینان کی زندگی گزارے گا اور اللہ تعالی کی ثنا اور شکر کرے گا۔

خواب میں آٹا فروش کو دیکھنے کی تعبیر

اس کی رؤیت رزقِ حاضر کی علامت ہے اور کبھی حق کے واضح اور ظاہر ہونے پر دال ہوتی ہے اور تھکاوٹ کے بعد راحت ملنے کی بھی دلیل ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top