خواب میں عاریت یا ادھار پر چیز لینا

Khwab me ariyat ya udhar pr cheez lena

 (۱) اگر کوئی شخص خواب میں کوئی قیمتی چیز عاریت کے لئے لے تو صاحبِ خواب پر اس کی قیمت کے مطابق تاوان لازم ہو گا۔

(۲) خواب میں عاریت پر کچھ دینا اس کی قیمت کے مطابق فائدہ کا حصول ہے۔

(۳) مجہول عاریت سے مراد دنیاوی اقبال ہوتا ہے، کبھی عاریت اس عار پر بھی دلالت کرتی ہے جس سے تحفظ ضروری ہوتا ہے تاکہ انسان فتنہ سے محفوظ رہے۔

(۴) اگر خواب میں خود کو عاریت پر کچھ لیتے یا دیتے دیکھے تو اگر وہ چیز اسے پسند ہے تو ایسی خیر کی دلیل ہے جو فنا ہو جائے گی اور اگر وہ چیز پسند نہ ہو تو اس فناء ہونے والا کوئی رنج پہنچے گا اس لئے کہ عاریت کبھی باقی نہیں رہتی، بعض حضرات فرماتے ہیں کسی شخص سے کوئی سواری وغیرہ عاریت پر لینا اس بات کی دلیل ہے کہ عاریت پر دینے والا لینے والے کا بوجھ اٹھائے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top