khwab me likha hua kaghaz paper dekhna
جس آدمی نے دیکھا کہ وہ صحیفہ کا مالک ہوا یا اس نے صحیفہ لیا تو یہ اس آدمی کے لئے بشارت اور فرحت کی علامت ہے۔
(۱) اگر کسی نے دیکھا کہ کوئی عورت صحیفہ لے رہی ہے تو تعبیر یہ ہے کہ اسے متوقع امر میں وسعت نصیب ہو گی۔
(۲) اگر عورت نقاب ڈالے ہوئے تھی اور صحیفہ کھلا تھا تو یہ کسی بات کے مشہور ہونے کی دلیل ہے اس سے بچنا چاہئے۔
(۳) جس شخص نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں لپٹا ہوا صحیفہ ہے تو اس کی موت کا اندیشہ ہے۔
(۴) جس شخص نے صحیفہ اپنے بائیں ہاتھ میں دیکھا تو علامت ہے کہ اسے اپنے کسی کام پر شرمندگی ہو گی۔
(۵) جس شخص نے اپنے بائیں ہاتھ سے صحیفہ میں کچھ لکھا تو وہ مظلوم کلام کہے گا اور افعالِ قبیحہ کا ارتکاب کرے گا یا پھر اس کے ہاں حرام اولاد ہو گی اگر وہ شاعر نہ ہو۔
(۶) اگر کسی مسلمان نے اپنے ہاتھ میں فارسی زبان میں لکھا ہوا صحیفہ دیکھا تو اسے ذلت اور دکھ پہنچے گا۔
(۷) جس شخص نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں صحیفہ ہے اور اس صحیفہ میں لپٹا ہوا کوئی رقعہ بھی ہے تو اسے کوئی لونڈی ہبہ کرے گا جو حاملہ ہو گی۔
(۸) جس آدمی نے صحیفہ دیکھا مگر اس کو پڑھا نہیں تو علامت ہے کہ میراث پائے گا۔
(۹) جس شخص نے دیکھا کہ وہ صحیفہ کا سرورق پڑھ رہا ہے تو میراث حاصل کرے گا۔
(۱۰) اگر اس نے صحیفہ کا ظاہر حصہ پڑھا تو دلیل ہے کہ اس پر قرضہ اکٹھا ہو جائے گا۔
(۱۱) کسی نے خواب دیکھا کہ قیامت قائم ہو گئی ہے اور وہ اپنے صحیفوں کو کھلا ہوا دیکھتا ہے تو یہ اس کے حسنِ یقین کی دلیل ہے اور نبی کریم ﷺ کی لائی ہوئی تعلیمات کی تصدیق کی علامت ہے اور رسالت اور معاد پر مکمل یقین کی بشارت ہے۔