Khwab me jubbah gown dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں اپنے آپ کو جبہ پہنتے ہوئے دیکھنا عجمی عورت کے ساتھ شادی کرنے کی دلیل ہے۔
(۲) رنگا ہوا جبہ پہننا محبت کرنے والے بیٹے پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) جبہ کے اوپر کا حصہ روئی کا ہونا حسنِ دین کی دلیل ہے۔
(۴) کسی عورت کا خواب میں ایسا جبہ پہننا جس کا آستر سمور کی کھال کا ہو کسی ظالم وغاصب قسم کے آدمی کے ساتھ تعلق کر کے اپنے شوہر کے ساتھ خیانت کرنے پر دلالت کرتا ہے اور اس کی دلالت مندرجہ ذیل پر بھی ہوتی ہے، درازئ عمر، مالداری کبھی فقیری۔
(۵) گرمی کے موسم میں جبہ پہنتے ہوئے خود کو دیکھنا عورت کی طرف سے غم پہنچنے یا قرض یا مرض یا محبوس ہونے یا تنگی یا عورت کی طرف سے تکلیف پہنچنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۶) اہلِ حرب کا خواب میں جبہ پہنے دیکھنا دشمن سے جنگ کی دلیل ہے۔