khwab me phansi dena hang krna
(۱) سولی چڑھنا مصلوب کے لئے رفعت وبلندی کی دلیل ہے۔
(۲) کسی حکمرانی کی استعداد کے حامل شخص کا خواب میں خود کو سولی پر چڑھتا دیکھنا اس کے حکمران بننے کی علامت ہے۔
(۳) اگر سولی چڑھتے ہوئے دنیا سے جدا ہوا تو دلیل ہے کہ اس کی حکمرانی میں اس کا دین کمزور ہو گا۔
(۴) تختہ دار پر چڑھ کر بھی موت واقع نہ ہوئی تو دلیل ہے کہ اس کو ایسی حکمرانی ملے گی جس میں اس کا دین محفوظ ومضبوط ہو گا اور وہ اپنے زیرِ تسلط علاقوں میں عدل قائم کرے گا۔
(۵) اگر عام لوگوں میں سے کوئی شخص تختہ دار پر خود کو دیکھے تو اس کی ذلت اور مغلوب ہونے کی خبر ہے۔
(۶) سمندر پر سفر کرنے والوں میں کوئی شخص خواب میں خود کو تختہ دار پر اگر دیکھے تو یہ اس کے لئے خیر کی دلیل ہے، اس لئے اس کی سواری بھی لکڑی کی ہے۔
(۷) مصلوب شخص کا گوشت کھانا رئیس قسم کی قوم سے خیر ملنے کی علامت ہے۔
(۸) قاضیوں اور علماء کے لئے سولی رفعت اور خیر کی دلیل ہے۔
(۹) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے کسی مردے کو تختہ دار پر چڑھایا ہے تو تعبیر ہے کہ دینی فساد کے ساتھ دنیاوی رفعت پائے گا۔
(۱۰) کسی زندہ انسان کو سولی چڑھانا دنیاوی رفعت وشرف وقوت ملنے کے ساتھ ساتھ دین کے بھی محفوظ ہونے کی علامت ہے۔
(۱۱) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ سولی پر چڑھا ہے لیکن یہ نہیں معلوم وہ کب سے اس حالت میں ہے اور اگر اس سے بخیریت نکل آیا تو دلیل ہے اس کا دور پڑا ہوا مال اسے ملے گا اور اگر خود کو مرتے دیکھے تو اس ولایت میں اس کی تکذیب کی جائے گی۔
(۱۲) خواب دیکھا کہ وہ مصلوب شخص کا گوشت کھا رہا ہے تو تعبیر ہے بادشاہ کے خبر رساں خچرپر سوار ہو گا اور خچر پر سوار ہونا موت کی علامت ہے۔
(۱۳) کسی نے دیکھا کہ وہ شہر پناہ پر چڑھ بیٹھا ہے اور لوگ اس کی طرف دیکھ رہے ہیں تو تعبیر ہے کہ اس کو رفعت اور حکومت نصیب ہو گی اور قوی قسم کے لوگ اس کے ماتحت ہوں گے اور خود سے خون نکلتا دیکھے تو دلیل ہے اس کی رعیت اس سے منقطع ہو گی۔
(۱۴) خواب دیکھا کہ اس کو کسی شہر میں تختہ دار پر چڑھایا جاتا ہے تو سولی کے مقام کے اعتبار سے ریاست ملنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
(۱۵) سولی کی تعبیر فقراء کے لئے بہتر ہے اور اشیاء خفیہ کے ظہور کی بھی دلیل ہے۔
(۱۶) اغنیاء کے لئے ان کے فسادِ امور پر دلالت کرتا ہے اور غیر شادی شدہ کے لئے یہ خواب دلیلِ شادی ہے اور غلاموں کے لئے ان کی آزادی کی بشارت ہے۔
(۱۷) اپنے گھر میں اقامت کے خواہشمند کے لئے اپنے مکان سے نکلنے اور کسی جگہ میں کسی سے ڈرنے والے کے لئے اس جگہ سے نکلنے کی دلیل ہے۔
(۱۸) خواب میں سولی پر الٹا لٹکنا ذلیل ہونے اور سفر سے لوٹنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۹) اسی طرح سولی اغنیاء کے لئے فقر اور فقراء کے لئے دلیلِ غنی ہے اور سمندر میں سفر کرنے والے کے لئے اپنے مقصود کو پانے اور غموں سے نجات پانے پر دلالت کرتی ہے۔