Khwab me par wings dekhne ki tabeer
خواب میں پر دیکھنے کی تعبیر بیٹا ہے۔
(۱) کسی نے خواب دیکھا اس کے دو پر لگے ہوئے ہیں تو دلیل ہے اس کے ہاں دو بیٹے پیدا ہوں گے۔
(۲) پر کی تعبیر کبھی مال سے بھی کی جاتی ہے اور کبھی اس کی دلالت پینے کی چیزوں پر ہوتی ہے۔
(۳) کبھی پر کی تاویل کھیتی کے نباتات ہوتے ہیں۔
(۴) خواب میں دیکھا اس کو دو پر لگے ہیں اور وہ اُڑ رہا ہے تو یہ دلیلِ قوت ہے۔
(۵) اگر دیکھا پر لگے ہیں مگر اُڑ نہیں رہا ہے تو یہ خیر پہنچنے کی دلیل ہے۔
(۶) دونوں پروں کی دلالت اولاد پر ہوتی ہے چنانچہ خواب میں پر کا ٹوٹ جانا بیٹے کے بیمار ہونے کی علامت ہے اور پر کا اکھڑ جانا بیٹے کے مرجانے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
(۷) کبھی پروں کی دلالت مال پر اور کبھی سفر پر بھی ہوتی ہے۔
(۸) پر لگنا زخم لگنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۹) کبھی پروں کے بھاری ہونے کی وجہ سے نہ اُڑ سکنا گناہ وعقوبت میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔