Khwab me doobna ya gharq hona
خواب میں اگر کوئی اپنے آپ کو غرق ہوتا دیکھے تو انجام کار آگ میں ہونے کی طرف اشارہ ہے، فرمانِ خداوندی ہے : (مما خطیئاتہم اغرقوا فادخلوا نارا) وہ اپنی غلطیوں کی بنا پر غرق کئے گئے اور جہنم میں داخل کئے گئے، غرق ایسا معاملہ ہے جس میں اللہ کی رضا نہیں ہے۔
(۲) اگر کوئی خواب میں اپنے آپ کو غرق دیکھے تو وہ بہت زیادہ گناہوں کے ارتکاب کی غلطی کرے گا۔
(۳) اگر کوئی خواب میں مر جائے تو اس کے کفر یا بدعت میں پڑ جانے کا خطرہ ہے۔
(۴) اگر کوئی خواب میں سمندر میں غرق ہونے کے بعد پانی کے اوپر تیرنے لگا اس حال میں کہ اس کے ہاتھ پاؤں حرکت کر رہے تھے کبھی وہ پانی میں گھس جاتا ہے اور کبھی تیرنے لگ جاتا ہے تو دنیا میں مگن ہو کر غناء کی کوشش کرتے ہوئے کافی مال ودولت جمع کرے گا، اگر خواب میں سمندر میں داخل ہونے کے بعد باہر نکل آیا، غرق نہیں ہوا تو دنیا کے معاملے سے دین کی درستگی کی طرف آنے کا شارہ ہے۔
(۵) اور اگر خواب میں سمندر میں داخل ہونے والے آدمی پر سبز لباس ہو تو وہ علم اور پرہیز گاری حاصل کرے گا۔
(۶) اگر کوئی خواب کے اندر سمندر میں ڈوبا اور سمندر میں نیچے ہی چلا گیا تو اس میں دلیل ہے کہ بادشاہ اس پر غضبناک ہو گا یا پھر ایسا عذاب دے گا جس میں یہ بندہ مر جائے گا۔
(۷) کافر اگر خود کو خواب کی حالت میں سمندر میں غرق ہوتا دیکھے تو وہ مسلمان ہو گا، فرمانِ خداوندی ہے: (حتی اذا ادرکہ الغرق قال آمنت انہ لا الہ الا الذی آمنت بہ بنوا اسرائیل وانا من المسلمین) یہاں تک کہ جب اس کو غرق نے پا لیا تو کہنے لگا کہ میں ایمان لایا کہ کوئی خدا نہیں سوائے اس خدا کے جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے اور میں بھی مسلمانوں میں سے ہوں۔
(۸) اگر کوئی خواب میں پانی میں غرق ہونے کی وجہ سے خود کو مرا ہوا دیکھے تو اس کے دشمن کے اس کے ساتھ مکر کرنے پر دلالت ہے، خواب میں صاف پانی میں غرق ہونا مالِ کثیر میں غرق ہونے کی طرف اشارہ ہے۔